اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیرین پولیس نے عزاداروں پر حملہ کر کے کئی عزاداروں کو زخمی کر دیا ہے جبکہ ۳ کو شہید کئے جانے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔










موصولہ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شہر کاڈونا میں نائیجیرین پولیس نے اس وقت عزاداروں پر حملہ کیا جب وہ عزاداری میں مصروف تھے حملے میں ۳ عزادار شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
عزاداری کی یہ رسومات شیخ زکزاکی کے حامیوں کی جانب سے انجام دی جا رہی تھیں۔
خیال رہے کہ شیخ زکزاکی کے حامی ایام عزا میں بھی احتجاجی ریلیاں نکال کر شیخ زکزاکی اور ان کی زوجہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲