14 اگست 2020 - 14:47
اسرائیل ہیوم: نیتن یاھو کم از کم دو بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں

ایک صہیونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نے کم سے کم دو بار متحدہ عرب امارات کا خفیہ طور پر دورہ کیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے آج (جمعہ کو) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے خفیہ دوروں کی اطلاع دی ہے۔
المیادین نیوز ایجنسی نے اسرائیل ہیوم سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے:  "نیتن یاہو نے گذشتہ دو سالوں میں کم از کم دو بار خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا سفر کیا ہے۔"
رپورٹ میں کہا گیا  ہے، "نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا ہر دورہ کئی گھنٹوں تک کا رہا اور ان کے ساتھ قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین بھی تھے۔"
یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل شام کو تل ابیب اور متحدہ عرب امارات کے مابین "تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے" کے لئے ایک معاہدہ طے پا جانے کا اعلان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲