8 اگست 2020 - 12:19
جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں حکومت کی کورونا پابندیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاج

جرمن شہر اسٹٹ گارٹ میں سیکڑوں افراد نے ایک بار پھر جرمن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عائد پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں سیکڑوں افراد نے آج (ہفتہ کے روز) ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر ، حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔
اسپوٹنک نیوز نے بتایا ہے کہ اس شہر کے لوگوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باوجود جرمنی میں مظاہرہ اور مارچ کیا۔  
گذشتہ ہفتے کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نے کورونا وائرس پر عائد پابندیوں اور ان اقدامات کے نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا ۔

............

242