6 اگست 2020 - 15:32
کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھرکے مظلومین کے ساتھ ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالم اسلام کی طرف سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔امت مسلمہ کواپنا سکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے۔ طاغوت کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحادواخوت ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے سلسلے میں بین الاقوامی رائے ولایت و شہدائے وطن و کشمیر کانفرنس کا آغازامام بارگاہ اثنا عشری اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں ملک کی نامور مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کو وڈیولنک کے ذریعے دنیا بھرمیں نشرکیا گیا۔ انقلابی اسلامی تحریکوں کے عالمی رہنماوں نے بھی وڈیولنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالم اسلام کی طرف سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔امت مسلمہ کواپنا سکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے۔ طاغوت کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحادواخوت ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھ رکے مظلومین کے ساتھ ہیں۔مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اورقابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا۔انہوں نے اپنے عمل سے اپنے پاکیزہ اور اعلی کردار کو منوایا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری رگ حیات ہے۔ عزاداری پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عزاداری کو محدود کیے بغیر ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اپنے مقدسات اور بنیادی عقائد پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قائدواقبال کے مسلم پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے والے ناکام ہوں گے۔یہ مادر وطن شیعہ سنی قوتوں نے مل کر بنایا ہے یہ کسی مسلک کی جاگیر نہیں ہے۔انہوں نے کہا جو قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں وہ شدت پسندانہ رجحانات کی حامل اور ملک وقوم کے امن کی دشمن ہیں۔ملت تشیع اتحادواخوت کے داعی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین نے باہمی اخوت و احترام کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے لبنان میں ہونے والے حالیہ جانی نقصان پر شدید افسوس کااظہار کیا۔۔انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر دھماکے کی مذمت بھی کی۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نعیم قاسم نے کہا شہید حسینی فلسطین،القدس اور کشمیر کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے۔وہ ایک عظیم مجاہد اورنڈر مدافع تھے۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حامی اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے قانونی حق کی حمایت کرتے ہیں۔

عراقی جماعت حشد الشبعی کے مرکزی رہنما سید ہاشم الحیدری نے تقریب سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسین تعصب کی کسی بھی صورت کی حوصلہ شکنی کرتے تھے۔وہ اسلامی وحدت کے قائل تھے۔شہید قائد نے ان گمراہ کن افکارکی نفی کی جو مسلمانوں کو جمود کاشکار بناناچاہتے تھے۔وہ دینی غیرت و حمیت کی راہ اختیار کرتے ہوئے استکباری قوتوں کے خلاف ڈٹے رہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے کہا کہ اہلسنت برادران کی عزت وتکریم ہمیں اپنی عزت و تکریم کی طرح عزیز ہے۔جس طرح قیام پاکستان کے لیے شیعہ سنی برادران نے مل کر جدوجہد کی اسی طرح ارض پاک کی سالمیت وبقا کے لیے بھی ہم نے مل کر رہنا ہے۔امریکہ واستعماری قوتوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو اختلافات میں الجھا کر انہیں دست و گریباں کیا جائے۔تحفظ بنیاد اسلام بل اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ اپنے اتحاد کی طاقت سے ان اسلام اور ملک دشمنوں کو شکست دینا ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔