2 اگست 2020 - 09:53
عراق؛ داعش کے حملوں میں ۶ فوجی اہلکار ہلاک، ایک حملے کو حشد الشعبی نے بنایا ناکام

عراقی فوج کے 6 اہلکار صوبہ صلاح الدین میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے میں جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے المعلومه نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے المقدادیہ میں داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا۔

در ایں اثناء کل صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے میں عراق کے 2 فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد داعش دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے کرکوک میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲