26 جولائی 2020 - 12:55
سی این این نے پومپئو کا تاریخ امریکہ کا بدترین وزیر خارجہ قرار دیا

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این کے تجزیہ نگار ڈیویڈ میلر نے تعصب پر مبنی کارکردگی کی بنا پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کو امریکہ کی تاریخ کا بد ترین وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیک پومپئو قانون سے مبرا ہوتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو بچانے اور اپنی من مانی کے لئے وزارت خارجہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیک پومپئو چین اور روس کے خلاف کمپین چلا رہے ہیں اور مائیک پومپئو نے حالیہ مہینوں کے دوران کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے مسئلے پر چین پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے چین مخالف اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو چاہئیے کہ وہ چین پر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کے لئے دباو ڈالیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲