22 جولائی 2020 - 10:40
کتاب ’’میدان عرفات میں امام حسین (ع) کی مناجات‘‘ کراچی میں منظر عام پر آ گئی

کتاب ھذا در حقیقت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کے سلیس ترجمہ اور عرفانی شرح پر مشتمل ہے جس کے ابتدا میں علامہ جعفری نے دعا کے موضوع پر ایک مفصل مقدمہ بھی تحریر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے علامہ محمد تقی جعفری کی کتاب ’’میدان عرفان میں امام حسین علیہ السلام کی مناجات‘‘ اردو ترجمہ کے ساتھ منظر عام پر آ گئی ہے۔
کتاب ھذا در حقیقت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کے سلیس ترجمہ اور عرفانی شرح پر مشتمل ہے جس کے ابتدا میں علامہ جعفری نے دعا کے موضوع پر ایک مفصل مقدمہ بھی تحریر کیا ہے۔
سید کوثر عباس موسوی نے اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کرنے کا شرف حاصل کیا اور کراچی کے العرفان پبلیشر نے اسے زیور چاپ سے آراستہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یوم عرفہ کے موقع پر اس گرانقدر کتاب کی آنلاین رونمائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲