21 جولائی 2020 - 12:11
بلوچستان؛ بازار میں بم دھماکہ، ۹ افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان؛ صوبۂ بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تربت پولیس کے مطابق دھماکہ آج صبح تربت بازار کے مین روڈ پر ہوا، زوردار دھماکے کے بعد موقع پر آگ بھڑک اٹھی اور دھماکے کے باعث  ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور بم  ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت اور شدت کا جائزہ لیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲