16 جولائی 2020 - 13:09
دنیا کی معروف شخصیات کے ٹویٹر اکاونٹ ہیک کئے جانے پر مچی کھلبلی

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرا دیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس، سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ہیکنگ بظاہر بٹ کوائن سے متعلق جعلسازی کے لیے کی گئی۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے انٹرنل سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود دنیا کی با اثر شخصیات کے اکاؤنٹ کو ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جن ملازمین کو اندرونی سسٹم تک رسائی حاصل ہے انہیں ہیکرز نے نشانہ بنایا جنہوں نے اکاؤنٹس پر کنٹرول حاصل کیا اور ان کی جانب سے ٹوئٹ کیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ ہیکرز نے اور کیا سرگرمیاں انجام دی ہیں یا معلومات حاصل کی ہیں اور جیسے ہی ہمیں مزید کچھ معلوم ہوگا ہم عوام کو مطلع کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲