اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہزاروں اسرائیلیوں نے صہیونی حکومت کی کابینہ کی معاشی پالیسیوں اور کورونا کے پھیلنے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی لاپرواہی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ یہ احتجاجی ریلی چار مہینوں کی مدت میں کورونا سے نمٹنے کے دوران حکومت کی ناکامی ، معاشی پریشانی اور مایوسی کے نتیجے میں نکالی گئی ہے۔
صہیونی میڈیا کے بعض ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سینٹرل تل ابیب میں دسیوں ہزار مظاہرین جمع ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے پلے کارڈز ہاتھوں میں لے رکھے تھے جن پر کرپشن، رشوت ستانی، فراڈ اور مالی بدعنوانی کے خلاف نعرے لکھ کر اپنا احتجاجی درج کروایا۔











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲