9 جولائی 2020 - 11:55
دشمنوں کے پرپیگنڈے کا مقصد ایران اور چین کے مابین فائدہ مند تعاون کو ختم کرنا ہے: امیر عبداللہیان

بین الاقوامی امور سے متعلق پارلیمنٹ اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایران چین معاہدے کے حوالے سے غیر ملکی دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین فائدہ مند تعاون کو منقطع کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امور میں پارلیمنٹ اسپیکر کے معاون خصوصی، حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر ایران چین معاہدے کے بارے میں لکھا ہے:
’’میں اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے مابین جامع تعاون کی تزویراتی دستاویز کے موقع پر موجود تھا۔ یہ اسٹرٹیجک دستاویز دونوں ملکوں کے مفادات میں ہے۔ غیر ملکی دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین فائدہ مند تعاون کو ختم کرنا ہے۔ دنیا ایک اہم عبوری مرحلے میں ہے۔ ہم طاقت اور تدبیر سے دشمن کی تمام پابندیوں پر قابو پائیں گے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲