اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حمص کے عہدیداروں نے اس صوبے میں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی (سانا) نے اطلاع دی ہے کہ اسلحہ کو صوبہ ادلیب کے شمالی نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔
اگرچہ شامی فوج کے ذریعہ شام کے بیشتر علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے ، تاہم شام کے صوبہ ادلیب کے بہت سے حصوں پر اب بھی ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲