1 جولائی 2020 - 06:49
پاکستان میں کورونا سے کثیر تعداد میں جانوں کے ضیاع کا خدشہ

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور کثیر تعداد میں جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 ہزار 133 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران اس وائرس نے مزید 91 افراد کی جان لے لی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار 273 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ ایک لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲