اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ منگل کے روز غرب اردن کے شہر بیت اللحم کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک چیک پوسٹ پر غاصب صیہونی دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی جس میں احمد عریقات نامی ایک ستائیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کا واحد راستہ استقامت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہدا کا خون استقامت کی اہم ترین قوت ہے جس سے غاصب صیہونی حکومت ہراساں رہتی ہے۔
واضح رہے کہ غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے غاصب صیہونی منصوبے کے سبب کہ جس پر اس نے یکم جوالائی سے عمل کرنے کا اعلان کیا ہے، بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
342/