22 جون 2020 - 10:15
افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ کا دورہ ایران

اافغانستان کے نگراں وزیر خارجہ نے تہران میں ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر، ایک اعلی سطحی اقتصادی اور سیکورٹی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز تہران پہنچے ہیں۔ محمد حنیف اتمر اور ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات میں مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بتایا تھا کہ افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ تہران میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور دیگر اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کے جامع میکنیزم کے تحت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

342/