اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے خبر دی ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ نے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے کہا کہ ہند اور چین کو دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ہوئی مفاہمت کی پاسداری کرنا چاہئے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اختلافات کو دور کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو آپسی تعاون کو بڑھانا ہوگا- چینی وزیر خارجہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پندرہ جون کی شام کو دونوں محاذوں کے درمیان فوجی افسران کے درمیان جو مفاہمت ہوئی تھی ہندوستانی فوجیوں نے اس کو توڑ دیا اور ہمارے فوجیوں کو اشتعال دلایا-
ہندوستانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس ٹیلی فونی گفتگو میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا- ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا کہ گلوان میں جو کچھ بھی چینی فوجیوں نے کیا وہ ایک سازش تھی اور اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
342/