اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے ایران اور ترکی کے دو جانبہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی۔
ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔
مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں دہشتگردی اور دہشتگردانہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہئیے۔
342/