اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے انفارمیشن آفس کے سربراہ مہندالعقابی نے حشد الشعبی کے یوم تاسیس کے موقع پر المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا کے دیگر ممالک نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے موقع پر عراق کو تنہا چھوڑ دیا تھا تو اس وقت ایران نے عراق کا ساتھ دیا۔
درایں اثناہ عراق کی پارلیمنٹ کے رکن یوسف الکلابی نے آج بروز سنیچر ایک بیان میں عراقی پارلیمنٹ کی جانب سےحشد الشعبی کی حمایت کرنے پر تاکید کی اور کہا کہ حشد الشعبی کی تاسیس پر مرجعیت کا فتوی عزت و وقار کا نقطہ آغاز تھا۔
واضح رہے کہ عراق کے مرجع عالیقدر آیت الله علی سیستانی نے 13 جون 2014 کوعراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔
342/