اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ورلڈ میٹر نامی شماریاتی ادارے کے مطابق میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ میں کورونا کے مزید اٹھائیس ہزار ایک سو اناسی نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران امریکہ میں مزید ایک ہزار چار سو اٹھارہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد کورونا سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد تقریبا ساڑھے چھیانوے ہزار ہو گئی ہے۔
کورونا سے متاثرین اور کورونا بیماری میں اموات کے لحاظ امریکا اس وقت دنیا میں پہلے نمبر ہے- اس درمیان ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کورونا کی دوسری لہر بھی شروع ہوتی ہے تو اقتصادی سرگرمیوں کو بند نہیں کریں گے۔