اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوتنک نیوز کے مطابق ہندوستان کی وزرات دفاع کے عہدیداروں نے سِکّم کے علاقے میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھڑپ میں چار ہندوستانی اور سات چینی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پیدا ہونے والی اس کشیدگی کے معاملے کو مقامی سطح پر حل کر لیا گیا ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان اس سے پہلے بھی کئی بار سرحدی معاملات پر جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ہندوستان اور چین دونوں ایک دوسرے پر سرحدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔
سن دوہزار سترہ میں چین ہندوستان اور بھوٹان کی مشترکہ سرحد پر واقع علاقے دو کلم میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ چین کی جانب سے سرحدی علاقے میں سڑک کی تعمیر پر شروع ہونے والا یہ تنازعہ، دوہزار اٹھارہ کے موسم گرما میں نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔
342/