اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کے نام ایک اہم خط میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے سراسر خلاف ہوں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے غیر قانونی اقدام اور امریکہ کی یکطرفہ غیر قانونی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلسل اقوام متحدہ کی منشور کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے امریکہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی ساکھ کو بھی نقصان پنہچا رہا ہے ۔ امریکہ نے اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امیرکہ کے خارج ہونے اور ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور امیرکہ کو عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔
10 مئی 2020 - 07:51
News ID: 1035347
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک اہم خط میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے سراسر خلاف ہوں گی۔