اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز حشد الشعبی نے سامراء میں 4 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز حشد الشعبی نے سامراء کے مشرق میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے العیث علاقہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
5 مئی 2020 - 09:56
News ID: 1033712
عراقی فورسز حشد الشعبی نے سامراء میں 4 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔