اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایٹم بم بنانے میں مدد کرنے والے سائنس دانوں اور کچھ تاجروں نے مین ہٹن منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مشن کے ذریعے کورونا کا علاج تلاش کیا جائے گا اور خفیہ اطلاعات براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر وائٹ ہاوس تک پہنچائی جائے گی۔
امریکا کے دسیوں سینئر سائنس داں اور دولت مند افراد اس کا حصہ ہیں۔ 33 سالہ ٹام کیہیل اس ٹیم کی سربراہی کریں گے جو عوام کی نظر سے دور بوسٹن میں ایک بیڈروم کے کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں۔ کیہیل کے ساتھ دوسری عالمی جنگ کے بعد ایٹم بم بنانے میں مدد کرنے والے متعدد سائنس داں بھی شامل ہیں۔ کیہیل نایاب بیماریوں پر تحقیقات کے لئے مشہور ہیں۔
342/