28 اپریل 2020 - 08:09
کابل میں مقناطیسی بم کا دھماکہ، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل پولیس چیف نے بتایا ہے کہ مقناطیسی بم کا یہ دھماکہ شہر کے نو نمبر علاقے میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقناطیسی بم وزارت دفاع کے ایک ملازم کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم کسی کے ہلاک ہونے کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اب تک کسی فرد یا گروہ نے  اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس قسم کے حملوں کی ذمہ دار عام طور پر طالبان گروہ قبول کرتا رہا ہے۔
342/