26 اپریل 2020 - 06:37
ایران نے کسی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی: حکومتی ترجمان

ایران کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ کو فضا میں روانہ کرنے سے سیکورٹی کونسل کی کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے سنیچر کی شام نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے یہ الزام بے بنیاد ہے کہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے سے سیکورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی بھی عالمی قانون اور کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی، سیٹیلائٹ لانچ کرنا ہمارا قانونی حق ہے۔

حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا کہ دفاعی اور سیول شعبوں میں ٹکنالوجی کی توسیع ہمارا حق ہے جس پر کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور دھمکیوں سے ایران کے عزم پر کوئی اثرات مرتب ہونے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران نے خلا میں سیٹیلائٹ بھیج کر سیکورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔  

342/