اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لئے نامزد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اب ان کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں یوم الارض کی پچاسویں سالانہ تاریخ کے موقع پر اپنے لئے ماحولیات کے اسّی سے زائد دانشوروں کی حاصل حمایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے برخلاف وہ ہمیشہ افسانے پر علم و سائنس کو ترجیح دیتے ہیں۔
ان دانشوروں نے ایک خط میں جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق مختلف مسائل کو لے کر مختلف شعبوں میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے دو ہزار سترہ میں اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ امریکہ دو ہزار انّیس میں ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے نکل جائے گا اور گذشتہ سال سے اس نے اس معاہدے سے باہر نکلنے کا عمل شروع بھی کر دیا ہے۔
342/