20 اپریل 2020 - 09:21
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی حکومت کورونا وائرس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی حکومت کورونا وائرس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ذرائع  کے مطابق امریکہ میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ اٹلی کے مقابلے میں امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دو گنا ہوگئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 40 ہزار 565 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 265 ہو گئی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہے۔ ادھر امریکہ میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بےروزگار بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 52 ہزار 688 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے14 ہزار 711 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71ہزار 12 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

342