اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا وائرس کے بجائے غربت سے ہے اور پاکستان میں کورونا وائرس کی نسبت غربت سے زیادہ لوگ مریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں ،ہم عوام کو آگاہ کریں گے پاکستان اوردنیا میں کورونا کے کیاحالات ہیں ،کورونا کے باعث جو صورتحال پیداہوئی اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی،کسی ملک نے اس صورتحال کی تیاری نہیں کی تھی ،ہم ہر دوسرے روز عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیا اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی ،25 اپریل تک ہمارااندازہ تھا کورونا کے 50 ہزار مریض پاکستان میں ہونگے ،ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،ہمیں 15 مئی تک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ،15سے 25 مئی تک کا دورانیہ بہت اہم ہے ،پوری تیاری کر رہے ہیں کہ مئی کے مہینے کیلئے تیار رہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورونا کے بجائے غربت سے ہے۔
342/