اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 155 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 644 سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
گزشتہ روز امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے۔
342/