اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز طالبان نے افغان حکومتی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
افغان حکومت اب تک 300 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔
امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
342/