9 اپریل 2020 - 16:09
اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے ضرورتمند مومنین کے درمیان اشیائے خوردنی تقسیم+ تصاویر

کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بند ضرورتمند افراد کے درمیان اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے مختلف جگہوں پر اشیائے خوردنی تقسیم کی گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس (Covid-19) کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
اس دوران بھارت میں بھی ۲۱ دن کے لیے لاک ڈٓاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے تمام لوگ اپنے گھروں میں بند ہیں۔
ایسے دشوار حالات میں لاکھوں کی تعداد میں غریب و فقیر افراد جو روزانہ کی محنت و مزدوری سے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ بھرتے تھے بے روزگار ہو چکے ہیں اور تنگدستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا نے ایک قابل قدر کاوش انجام دے کر کچھ بے سہارا مومنین کو امداد رسانی کی ہے اور کئی علاقوں میں اشیائے خوردنی کو مومنین تک پہنچایا ہے۔
فاؤنڈیشن کے صدر حجۃ الاسلام سید سرور عباس نقوی نے اس بارے میں کہا: تا حال ۲۰۰ سے زائد اشیائے خوردنی پر مشتمل پیکیج ضرورتمند مومنین کے گھروں پر پہنچائے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ ماہ مبارک کے آخر تک جاری رہے گا۔

 

خیال رہے کہ اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا جامعۃ المصطفیٰ (ص) العالمیہ میں زیر تعلیم بعض ہندوستانی طلاب منجملہ حجۃ الاسلام سید سرور عباس نقوی، حجۃ الاسلام سید شمشاد علی رضوی، سید تقی عباس رضوی اور دیگر اراکین کے توسط سے تاسیس اور ہندوستان میں قابل قدر دینی و ثقافتی خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہے۔


فاؤنڈیشن سے رابطہ نمبر: 00917290844222/00989127586517
ایمیل: ahlebaitfoundation@yahoo.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲