اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کورونا وائرس کے خطرے کے مد نظر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے پورے برطانیہ کو لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کورونا وائرس پر لندن کے امپیریل کالج کی رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کورونا وائرس پر اگر کنٹرول نہ کیا گیا اور ایسے ہی تیزی سے پھیلتا رہا تو برطانیہ کے تقریبا 5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔
ادھر امریکا کے لئے بھی اس رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے 22 لاکھ امریکیوں کی موت ہو سکتی ہے۔ اس رپورٹ میں ایک طرح سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وقت پر اس وائرس کو کنٹرول نہ کیا گیا تو دونوں ممالک میں صورتحال تباہ کن ہو سکتی ہے۔
امپیریل کالج کی یہ رپورٹ پروفیسر نیل فرگیوسن کی قیادت میں تیار ہوئی جس میں عالمی ادارہ صحت اور 50 سائنس دانوں کی ایک ٹیم شامل تھی۔ پروفیسر فرگیوسن کے مطابق یہ رپورٹ، اٹلی میں کورونا وائرس سے بارے میں تازہ اعداد و شمار کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچی ہے۔
........
342