اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس میں امریکی سفارت خانے میں موٹر سائیکل سوار شخص نے داخل ہونے کی کوشش میں ناکامے ہونے پر خود کو پولیس چیک پوسٹ پر زوردار دھماکے سے اُڑالیا۔ اطلاعات کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے خود کو سفارت خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی پر دھماکے سے اُڑا لیا۔ دھماکے کے بعد کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں سڑک پر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مزید نفری کو جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے، امریکی سفارت خانے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
6 مارچ 2020 - 16:34
News ID: 1015151
تیونس میں امریکی سفارت خانے میں موٹر سائیکل سوار شخص نے داخل ہونے کی کوشش میں ناکامے ہونے پر خود کو پولیس چیک پوسٹ پر زوردار دھماکے سے اُڑالیا۔