اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کم سے کم نو افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں سے بعض حالت نازک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیا گیا ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح نوبج کر تیئیس منٹ پر ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوئی کے علاقے قطور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی گہرائی میں چھے کلومیٹر بتایا جاتا ہے۔
ایران کے محکمہ ایمرجینسی سروس کے مطابق قطور میں آنے والے زلزلے میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا تاہم چھتیس افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
/129
24 فروری 2020 - 04:40
News ID: 1012670
اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں آج آنے والے زلزلے سے کافی تباہی ہوئی۔