اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی نےجو ایک وفد کی قیادت میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے دورے پر ہیں آج لبنان کے صدر میشل عون سے ہونے والی ملاقات میں نئی حکومت کے اعلان کو اس ملک کے سیاسی حالات کے استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شعبے میں ایران و لبنان کے مابین روابط کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔
لبنان کے صدر نے اس ملاقات میں ایران اور لبنان کے تاریخی،ثقافتی اور سماجی مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ روابط کے فروغ پر تاکیدکی۔
ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اسی طرح لبنان کے اسپیکر نبیه بری سے بھی ملاقات میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس ملک کے عوام کی تاریخی استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقائی قومیں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئی ہیں۔
لبنان کے اسپیکر نے بھی اس ملاقات میں ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیروت کے مابین مختلف شعبوں اور سطح پر زیادہ سے زیادہ تجربوں کی منتقلی کی ضرورت ہے۔
/129
19 فروری 2020 - 07:23
News ID: 1011557

ایران کے اسپیکر نےلبنان کے دارالحکومت بیروت میں لبنان کے صدر اور اسپیکر سے ملاقات کی۔