اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ نوشہرو فیروز کے گاؤں دریا خان مری میں پیش آیا جہاں شنہاز انصاری اپنے قریبی عزیز کے چالیسیوں میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد شہناز انصاری کو شدید زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو زمین کے تنازعے پر جاری دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی شہناز انصاری خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی تھیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
/129
16 فروری 2020 - 06:59
News ID: 1010702
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔