اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیری پڈرسن سے ملاقات میں کہا کہ تہران شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ و خود مختاری اور اقتدار اعلی کے احترام کے دائرے میں اس ملک کے بحران کے پرامن حل میں مدد دینے کے لئے ہرطرح سے اور ہروقت تیار ہے - انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے ۔
تہران میں انجام پانے والی اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا - شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی شام کے سیاسی حکام کے بارے میں اپنے نظریات ایرانی وزیرخارجہ کے سامنے پیش کئے -
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے تہران میں اپنے قیام کے دوران دیگر ایرانی حکام سے بھی ملاقات کی -
/129
10 فروری 2020 - 07:49
News ID: 1009179
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران، شام کے بحران کے پرامن حل میں مدد دینےکے لئے ہر وقت تیار ہے -