اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ تہران کے کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے مراسم کے انتظامی امور کے سربراہ جنرل یزدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کی چہلم کی عظيم الشان تقریب سے سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی خطاب کریں گے۔ جنرل یزدی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کی تقریب 13 فروری ، بروز جمعرات ، نماز مغرب و عشاء کے بعد مصلی تہران میں منعقد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس مراسم میں غیر ملکی مہمان بھی شرکت کریں گے۔
/129
10 فروری 2020 - 06:03
News ID: 1009131
سپاہ تہران کے کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے مراسم کے انتظامی امور کے سربراہ جنرل یزدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا جائےگا۔