اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کا نیا سربراہ ایران کا جلد دورہ کریں گے.
سید عباس موسوی نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے کوآرڈینٹر "جوزف بورل" کل بروز پیر پہلی بار کیلیے ایران میں روانہ ہوں گے.
جوزف بورل ایران میں قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ اور ہمارے ملک کے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے.
جوسپ بورل ایک ہسپانوی سفارتکار ہیں جو حالیہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں.
بورل سے پہلے خاتون یورپی فیڈریکا مغرینی اس عہدے پر فائز رہ چکی تھی.
/129
2 فروری 2020 - 07:42
News ID: 1007067
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کا نیا سربراہ ایران کا جلد دورہ کریں گے.