اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی اتحاد کو نہم کے محاذ پر شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے آغاز پر سعودی اتحاد نے اپنے حامی جنگجوؤں کے ساتھ صنعا پر قبضے کی کوشش شروع کی تھی اور نہم کے محاذ پر بہت زیادہ فوجیوں اور فوجی ساز و سامان جمع کر لیا تھا۔
اس کاروائی کا مقصد نہم کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کرنا اور صنعا کے پہاڑی علاقے کے نزدیک اپنی پوزیشن مضبوط کرنا تھا لیکن اس آپریشن کا بھی عسیر کے آپریشن جیسا ہی حال ہوا جس میں سیکڑوں فوجی اسیر اور ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
اس دوران شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں سعودی اتحاد کی شکست فاش کی عکاسی ہوتی ہے۔ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی درجنوں بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ سڑک کے کنارے ان گاڑیوں اور ٹینکوں کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہے جن میں آگ لگی ہوئی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل اس آپریشن کے حوالے سے لکھا کہ اس آپریشن میں تقریبا 2000 افراد کو اسیر کیا گیا جبکہ 400 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
/129
27 جنوری 2020 - 05:06
News ID: 1005774
مشرقی صنعا میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے خلاف سعودی اتحاد کی کاروائی شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔