16 اکتوبر 2013 - 20:30
شام کے مخالفین جنیوا 2 کانفرنس کی مخالفت کررہے ہيں/ مسئلہ شام میں امید کی کرن

روسی نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف نے کہا ہے کہ جنیوا 2 کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں لیکن شام کے بعض مخالفین ابھی تک کانفرنس کی مخالفت کررہے ہیں/ ادھر وزیر خارجہ لاؤروف نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے حوالے سے امید کے آثار نمودار ہوچکے ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ روسی نائب وزیر خارجہ گینادی گاتیلوف (Gennadiy M. Gatilov) نے کہا ہے کہ جنیوا 2 کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں اور بعید از قیاس نہيں ہے کہ روس ـ امریکہ اور اقوام متحدہ اس حوالے سے ایک سہ اجلاس کا انعقاد کریں۔ انھوں نے کہا: اب تک بہت زيادہ صلاح مشورے ہوئے ہیں اور ان اس مشاورت کا اصل موضوع یہ ہے کہ شام کے بحران کے تمام فریقوں کی شرکت نیز شام کے پڑوسی ممالک اور علاقائی کھلاڑی ـ بالخصوص ایران ـ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا: شام کی حکومت اس کانفرنس میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کراچکا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے بعض مخالفین اس کانفرنس میں شرکت کے لئے تیار نہيں ہیں۔ انھوں نے کہا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرار داد میں نومبر کے وسط کو کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا گیا اور تمام فریق اس وقت اس ہدف تک پہنچنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ گاتیلوف نے کہا کہ ماسکو نے تجویز دی ہے کہ ضرورت کی صورت میں کیمیاوی ترک اسلحہ کے لئے مزيد روسی ماہرین بھجوائے جائیں؛ جبکہ اس وقت شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے بھجوائی گئی اقوام متحدہ کی ٹیم میں دو روسی ماہرین شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کرنے کا کام دو ہفتے قبل شروع ہوچکا ہے اور بین الاقوامی متحدہ کی ٹیم تین ہفتے کام کے بعد اپنی پہلی رپورٹ کیمیاوی ترک اسلحہ کے ادارے کو بھجوائے گی۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بلجئم کے وزير خارجہ ڈیدیئر رینڈرز (Didier Reynders) کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد کہا: ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ شام کے بحران کے حل کے حوالے سے امید کے دریچے کھل گئے ہیں۔ رشیا ٹو ڈے کے مطابق لاؤروف نے کیمیاوی ترک اسلحہ معاہدے میں شام کی شمولیت کو اس امید کا سرچشمہ قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭

صوفی بزرگ کےمقبرےاور گرجاگھر دہشت گردانہ حملے/ مگ 29 کی پرواز/ داعش کی کارستانیاں اور ترکی کی تشویش

شام: وہ چیچن دہشت گرد جس نے 378 افراد کو ذبح کیا +تصاویر

کرد جماعت کا انکشاف: ترک حکومت جبہۃالنصرہ کو امداد بھیج رہی ہے

جبہۃ النصرہ کا ایک اور مذہبی رہنما ہلاک ہو گیا+تصویر

شام: غیرملکی دہشت گردوں کی اپنےہموطنوں سے مدد کی درخواست

شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے اور حمایت کی نازل ترین صورت