اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مطابق کرد جماعت کے سیکریٹری جنرل جمال محمود نے العالم چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبہۃ النصرہ ایک سیاہ باطن والی جماعت ہے جو قتل و غارت اور تخریبکاری کے سوا کسی منطق کو تسلیم نہيں کرتی ہے اور شام کو قدیم تاریخ کی طرف لوٹانے کے لئے کوشاں ہے حالانکہ ان کا یہ خیال جھوٹ اور توہم کے سوا کچھ نہيں ہے اور ہر عقلمند انسان جانتا ہے کہ تاریخ کو ماضی کی طرف نہیں لوٹایا جاسکتا۔ اس گروپ کے دہشت گرد تباہ کن اور دوسرے ممالک کے مفادات کی ضمانت فراہم کرنے والے تفکرات کے حامل ہیں اور اجنبی قوتوں کے مفادات کے لئے تخریبکاری کا سہارا لیئے ہوئے ہیں اور اپنی اس غلیظ جنگ کے اس مرحلے میں انھوں نے کرد علاقوں کو اپنی تخریب کاری کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا: النصرہ والے کرد علاقوں پر دباؤ بڑھا کر اس علاقے کی سیاسی قوتوں کو استنبول اتحاد سے جاملنے پر آمادہ کرنا چآہتے ہیں اور اس کے بعد وہ کرد عوام کو ان جماعتوں اور تنظیموں کے خلاف نبردآزما ہونے پر مجبور کرنا چاہتے ہيں جو شامی عوام کا دفاع اور حکومت شام کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ وہ ان عوامی گروپوں کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کے لئے اپنا آلہ کار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا: کرد علاقوں میں تعینات کرد دفاعی فورسز کو یقین ہے کہ ترکی جبہۃالنصرہ کی حمایت کررہا ہے اور اس تنظیم کے دہشت گردوں کو ترکی سے شام میں داخل ہونے کے لئے سہولیات فراہم کررہا ہے اور ان کو تمام تر وسائل اور ضرورت کا ساز و سامان دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی نے سرحدوں کے اس پار بھی جبہۃالنصرہ کے دہشت گردوں کے لئے اسپتال قائم کئے ہوئے ہیں اور ان کے زخمیوں کو وہیں منتقل کرکے علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ جمال محمود نے کہا: کرد ڈموکریٹ پارٹی کے مدافعین شام کے کرد علاقوں میں تعینات ہیں اور اس کے سینکڑوں مدافعین شام میں کرد قوم کا تحفظ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مبصرین کے خیال میں جبہۃالنصرہ القاعدہ سے نہیں بلکہ اخوان المسلمین سے وابستہ ہے جبکہ داعش القاعدہ کی ذیلی تنظیم سمجھی جاتی ہے اور آل سعود کی حمایت یافتہ ہے اور اس بات کی دلیل یہ ہے کہ ان دو ٹولوں کے درمیاں مسلسل جھڑپیں ہورہی ہیں اور ترک میں اخوان نواز حکومت اس کی النصرہ کی حمایت کررہی ہے اور یوں کہا جاسکتا ہے کہ اس وقت حکومت شام کے دشمن ممالک یعنی ترکی ـ سعودی عرب ـ اور امریکہ کے درمیان پراکسی وار چھڑ گئی ہے اور ان کی حمایت یافتہ تنظیمیں آل سعود کی حمایت یافتہ جماعت کے خلاف برسرپیکار ہيں۔ جمال محمود تصریح کرد که حزب دموکرات کُردهای سوریه، همچنان در منطقه کردنشین سوریه حضور دارد و چند صد عضو دارد که همگی در خدمت دفاع و حمایت از ملت کُرد در سوریه هستند.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
جبہۃ النصرہ کا ایک اور مذہبی رہنما ہلاک ہو گیا+تصویر
صوفی بزرگ کےمقبرےاور گرجاگھر دہشت گردانہ حملے/ مگ 29 کی پرواز/ داعش کی کارستانیاں اور ترکی کی تشویش
شام: وہ چیچن دہشت گرد جس نے 378 افراد کو ذبح کیا +تصاویر
شام کے مخالفین جنیوا 2 کانفرنس کی مخالفت کررہے ہيں/ مسئلہ شام میں امید کی کرن
شام: غیرملکی دہشت گردوں کی اپنےہموطنوں سے مدد کی درخواست
شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے اور حمایت کی نازل ترین صورت