15 اکتوبر 2013 - 20:30
جبہۃ النصرہ کا ایک اور مذہبی رہنما ہلاک ہو گیا+تصویر

شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کا مذہبی رہنما ابو عبد الرحمن المصری اس ملک کے شہر حسکہ میں ایک جھرپ کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الحدیث نیوز ایجنسی نے شام کے شمالی علاقے سے رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کے شہر حسکہ میں دھشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کا مذہبی رہنما’’ ابو عبد الرحمن المصری‘‘ آج صبح ہلاک ہو گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حسکہ کے علاقے ’’تل علوا‘‘ میں شامی حکومت کے حامی کردوں اور دھشتگرد گروپ جبہۃ النصرہ اور داعش کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں  المصری کی ہلاکت ہوئی ہے۔دھشتگردوں نے سوشل نٹورک کے اپنے مخصوص پیج پر اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ المصری شامی فوج کی طرف سے ہوئی بمبارمنٹ کے باعث ہلاک ہوا ہے۔

جبہۃ النصرہ کا یہ مفتی اور مذہبی رہنما مصر کے علاقے قلیوبیہ کا رہنے والا تھا اور وہ حسکہ کاروائیوں سے پہلے دمشق، ادلب اور دیر الزور کی کاروائیوں میں شریک تھا۔جبہۃ النصرہ کا یہ تیسرا مذہبی رہنما ہے جو صوبہ حسکہ میں ہلاک ہوا ہے قبل از آں، ابو عبد اللہ المصری جو امریکی شہریت رکھتا تھا راس العین میں ہلاک ہوا تھا اور ابوقتادہ، الشدادی کے علاقے میں مارا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲

شام: غیرملکی دہشت گردوں کی اپنےہموطنوں سے مدد کی درخواست

شام: وہ چیچن دہشت گرد جس نے 378 افراد کو ذبح کیا ہے

جبہۃ النصرہ کا ایک اور مذہبی رہنما ہلاک ہو گیا+تصویر

کرد جماعت کا انکشاف: ترک حکومت جبہۃالنصرہ کو امداد بھیج رہی ہے

شام کے مخالفین جنیوا 2 کانفرنس کی مخالفت کررہے ہيں/ مسئلہ شام میں امید کی کرن

صوفی بزرگ کےمقبرےاور گرجاگھر دہشت گردانہ حملے/ مگ 29 کی پرواز/ داعش کی کارستانیاں اور ترکی کی تشویش