ابنا: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ بابوسر پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملک میں یوم القدس کی افادیت پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوہستان اور چلاس کے بعد ایک مرتبہ پھر اس قسم کے افسوسناک واقعہ کا پیش آنا حکومت کی ناکام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناکر کر قتل کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ تشیع کا خون اتنا سستا نہیں ہے، حکمران فوری طور پر اس قتل و غارت گری کا سلسلہ روکیں ورنہ ملک کے استحکام کیخلاف اس گھنائونی سازش کو کامیاب ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان امریکی اور صہیونی ایجنٹوں نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، انہیں خوف صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہے۔
.......
/169