ابنا: لاہور پریس کلب میں حافظ کاظم رضا نقوی، توقیر حسین بابا، سید آصف علی زیدی، سید شبیر حسین نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 17 اگست کو تحصیل کی سطح پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں لاہور پریس کلب سے پی آئی اے آفس تک قدس کی آزادی کے لئے ریلی نکالی جائے گی۔اس کے بعد علامہ مظہر عباس علوی نے سانحہ بابو سر اور منہاس ائربیس کامرہ پر حملہ اور سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون نظر نہیں آرہا ۔آج ملک کی فضاجنگل سے بھی بدتر بن گئی ہے ، ایک طرف مسافروں کو اتار کر شناخت کر کے قتل کیا جاتا ہے اور دوسری طرف ملک کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ روزہ دار مسلمانوں کوملک کی روڈوں پر شہید کیا جاتا ہے !!! لیکن کسی ریاستی عہدہ دار کو پروا ہی نہیں !! انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، عوام کی حفاظت کرنے کی بجائے دہشت گردوں کی حفاظت کی جا رہی ہے، پولیس ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور قانون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ہی ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔علامہ مظہر عباس علوی نے تمام مومنین سے اپیل کی ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرکے یوم القدس کو یوم احتجاج بنادین ۔
.......
/169