اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ابنا: کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کی فائرنگ سے تین روز قبل مارے جانے والے پانچ مبینہ دہشت گردوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہ تھا۔مارے جانے والوں میں ماں باپ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ چیچنیا سے تعلق رکھنے والا یہ مسلمان چیچن خاندان جن کے پاس روسی پاسپورٹ تھے، افغانستان سے پاکستان آیا تھا اور ان کے پاسپورٹس پر ایرانی ویزے لگے ہوئے تھے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کے مطابق تمام افراد گولیوں سے ہلاک ہوئے اور ان میں سے کسی کے جسم پر بم دھماکے کے کوئی زخم نہیں تھے۔کوئٹہ کے ہسپتال میں پانچوں بدقسمت چیچن مسلمانوں کا پولیس کی طرف سے پوسٹ مارٹم نہ کئے جانے کے بے حد دباؤ کے باوجود پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس ڈاکٹرز پر اپنی مرضی کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے شدید دباؤ ڈال رہی ہے۔ جمعہ کو یہاں مقامی ہسپتال میں پانچوں مبینہ دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے پانچوں بدقسمت چیچن مسلمانوں کے پاسپورٹس دیکھ کر یہ انکشاف کیا کہ یہ تمام ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
تفصیل کے لئے اس لنک کی طرف رجوع فرمائیں:
دہشت گردی کا الزام بے بنیاد تھا؛رشوت نہ دینے پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے چیچن مسلم خاندان کو گولیاں مار کر فتل کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت
یہاں ہم ابنا کو موصول ہونے والی تصویریں قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں اور گذارش کرتے ہیں کہ وہ خود ہی اس واقعے پر تبصرہ لکھیں۔

