اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے حکمرانوں نے خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کے حکمران خاندانوں نیز امریکہ اور برطانیہ کی مدد سے بحرین کے عوام کے خلاف فوجی اور تشہیراتی جنگ کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے اور اب عوام کے خلاف معاشی جنگ میں شدت لائی جارہی ہے۔ لوگوں سے روزگار کے مواقع چھیننا اسی جنگ کا حصہ ہے۔ آل خلیفہ حکمرانوں نے ہزاروں شیعہ مزدوروں کو کارخانوں اور مختلف قسم کی کمپنیوں اور سرکاری کارپوریشنوں سے فارغ کردیا ہے۔ اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملی کو بھی فارغ کردیا ہے اور انہیں اسپتالوں سے نکلتے ہی اغوا کرکے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ایک کثیر تعداد بھی بے روزگار کردی گئی ہے۔ ادھر بیرون ملک بحرینی طلبہ کا وظیفہ بھی بند کردیا گیا ہے اور یوں انہیں تعلیم جاری رکھنے کی سہولت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن انقلابی تحریک جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
