اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کے بیان کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
يا أَيہا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْكَافِرِينَ أَوْلِياء مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ
اسلام کی خلاف مسلسل برسرپیکار اور استعمار کے کٹھ پتلی حکمرانوں کے زیر تسلط رہنے والے عوام ـ جن کے صبر و تحمل کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ـ خاص طور پر عرب ممالک کے عوام کی اسلامی بیداری اور تحریک، معاصر تاریخ کے بہت اہم واقعات میں سے ہے۔ یہ حریت پسندانہ تحریک بہت تیز رفتاری سے پورے خطے پر چھا گئی، مصر، يمن، ليبيا اور بحرین کو اسلام خواہی اور استعمار کے خلاف جدوجہد کی اس ندا نے اپنی آغوش میں لے لیا اور عرب دنیا کے کٹھ پتلی حکمرانوں سے مل کر اور ان کی حمایت کرکے ان پر حاوی اور تیل سمیت ان کے تمام قدرتی وسائل پر مسلط امریکی سلطنت (Empire) کو مکارانہ چارہ جوئی اور ان ممالک میں مداخلت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا؛ اور جبکہ دنیا کے لوگوں کی رائے میں لیبیائی عوام کے انقلاب کے ابتدائی ایام میں ہی ڈکٹیٹر قذافی کا زوال یقینی تھا، اسلام کے ساتھ خیانت کا یہ جرثومہ (قذافی) استعمار کی خفیہ اور اعلانیہ امداد سے ہر شب و روز زمین اور فضا سے لیبیا کے عوام کا قتل عام کررہا ہے۔ نیز امریکہ اور استعمار کے دوسرے سرغنوں نے بحرین کے انقلاب کا مقابلہ کرنے کی سازش بنائی جو بحرین پر آل خلیفہ کی حکمرانی اور مغربی اور خاص طور پر امریکی تسلط کا خاتمہ کرنے جارہا تھا، اور بحرین کے پڑوسی ممالک کے ذریعے اس ملک میں مداخلت کے مرتکب ہوئے اور ان ممالک کی فوجوں کو بحرین میں داخل کردیا تا کہ عوامی انقلاب کو کچل دیں اور امریکی تسلط کو اس ملک میں بحال کریں۔ ہم امارات کی حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے اور اس کا اصلی تشخص دنیا والوں کے سامنے ہے۔ سعودی حکام سے ـ جو اپنے آپ کو مسلمان اور مسلمانوں کے حامی قرار دیتے ہیں ـ پوچھتے ہیں کہ برطانوی اور امریکی استعمار سے تمہارا ایک صدی پر محیط قریبی تعاون کب تک جاری رہے گا؟ تم سمجھتے کیوں نہیں ہو؟ اور عزت و عظمت اور استقلال کی طرف لوٹتے کیوں نہیں ہو؟ دنیائے اسلام ـ خاص طور پر پاکستان، افغانستان اور عراق ـ میں ہر روز برادر کشی کی واداتیں ہورہی ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ اس مسئلے کی بنیاد اور اس کا منبع و سرچشمہ کہاں ہے؟ ہم تم سے پوچھتے ہیں کہ کیا اسلام تمہیں مظلوم کے مقابلے میں ظالم کی حمایت کی اجازت دیتا ہے؟ کیا تم نہیں جانتے کہ آل خلیفہ حکومت نے مٹھی بھر افراد خاندان کو ساتھ ملا کر بحرین کے تمام شیعہ اور سنی عوام کے تمام حقوق چھین لئے ہیں؟ کیا اپنے اسلامی حقوق کا مطالبہ کرنے والے مطلق اکثریت کے حامل عوام بحرین کے مالک ہیں یا وہ معدودے چند دشمنان اسلام اور بیرونی ایجنٹ اس سرزمین کے مالک ہیں جن کی درخواست کے بہانے اور در حقیقت امریکہ کی ہدایت پر تم نے بحرین میں اپنی فوجیں بھیج رکھی ہیں؟ تم خدا کے قہر و غضب سے ڈرتے کیوں نہیں ہو اور دوسروں کے انجام سے عبرت کیوں نہیں لیتے؟مسلمانوں نے پوری دنیا میں عزم کرلیا ہے کہ اپنے دیرینہ مجد و عظمت کی تجدید کریں اور اجنبی قوتوں کو اسلامی ممالک سے نکال باہر کرے جیسا کہ انھوں نے بن علی اور مبارک کو باہر پھینک دیا۔
انّ موعدکم الصبح اليس الصبح بقريب.»تمہاری وعدہ گاہ بھی صبح کا وقت ہے کیا صبح قریب نہیں ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
استشہادی کاروائیوں کی دعوت:
رجسٹریشن کے لئے یـــــہــــــــــاں رجوع کریں۔