اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے بحرینی ٹیلی ویژن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین میں فوج نے آل خلیفہ خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین میں سعودی، اماراتی، کویتی اور قطری افواج کی مداخلت اور آج سعودی افواج کی طرف سے عوام کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد بحرینی فوج نے حمد بن عیسی آل خلیفہ کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔
اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اپڈیٹ:
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اقتدار ایمرجنسی کی بنیاد پر وزیر اعظم اور ان کے حامی فوجی جنرلوں نے سنبھال لیا ہے اور اعلان ہوا ہے کہ اقتدار کی یہ منتقلی وقتی ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی اقتدار حمد بن عیسی کو لوٹا دیا جائے گا۔
دریں اثناء تجزیہ نگاروں کے خیال میں قوی امکان ہے کہ اگر بفرض مشکل، حالات ٹھیک ہوئے تو وزیر اعظم خود بادشاہت کا اعلان کریں اور حمد بن عیسی کو مکمل طور پر اقتدار سے محروم کردیں۔
.........
/110