12 مارچ 2011 - 20:30

بحرین کے الوفاق دھڑے نے بحرینی مظاہرین پر پولیس حملے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: الوفاق دھڑے کے رکن مطر ابراہیم  مطر نے آج العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے پولیس کے حملوں پر صبر و تحمل سے کام لیا کیونکہ وہ مظاہروں کو پرامن رکھنا چاہتے تھے۔واضح رہےکہ کل مظاہرین پرسیکورٹی اہلکاروں کےحملےمیں سات سوچوہترافراد زخمی ہوگئےتھے۔واضح رہےکہ بحرین میں گذشتہ ایک مہینےسےحکومت کےخلاف زبردست مظاہرےہورہےہيں ۔ کل ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نےشاہی محل پہنچنے کی کوشش کی جسےپولیس نےتشدد سےکام لےکرناکام بنادیا۔ چودہ فروری کےنام سےموسوم انقلابی جوانوں کےگروہ نےآج بھی مظاہرےکی کال دی ہے جبکہ الپرل اسکوائر پر بحرینی عوام مسلسل دھرنےپربیٹھےہوئےہيں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110